Tuesday , July 27 2021

ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری

ہانیہ عامر کا سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری

نہیں لگتا میں اس نسل میں سے ہوں جو یقین رکھتی ہے سلیبرٹی کو سٹار بننے کےلئے لوگوں کی پہنچ سے دور رہنے کی ضرورت ہے، اداکارہ

کراچی (اعتماد نیوز)معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مجھے نہیں لگتا میں اس نسل میں سے ہوں جو یہ یقین رکھتی ہے کہ سلیبرٹی کو سٹار بننے کےلئے لوگوں کی پہنچ سے دور رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

انسٹاگرام پر ہانیہ عامر نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جس وقت میں نے اپنی یہ تصویر کھینچی اس وقت میں اندر سے بالکل ٹوٹ کر بکھری ہوئی تھی اور امید کررہی تھی کہ وہ مجھے صبر عطا کرے گا اس تکلیف سے نمٹنے کےلئے جو میں محسوس کررہی تھی۔ میرے آنسو بہنے کو تیار تھے۔

ہانیہ عامر نے مزید لکھا کہ میں جانتی ہوں کہ میں انسٹاگرام پر بہت زیادہ اظہار کرتی ہوں۔ میری نظر میں اسٹار وہ شخص ہے جو ہمدرد، نازک ،خوفزدہ،جذباتی اور بہادر ہو۔ ایسا شخص جو اپنے پلیٹ فارم کی اہمیت جانتا ہو اور اپنے فالوورز کی تعریف کرتا ہو۔ وہ شخص یہ جانتا ہو کہ اس کی آواز کو دوسروں کی زندگی بہتر بنانے کےلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ہانیہ عامر نے اپنی پوسٹ میں ایک سٹار کی تمام خصوصیات کے بارے میں لکھتے ہوئے آخر میں لکھا کہ میں ایسی اسٹار بننا چاہتی ہوں۔اداکارہ کی پوسٹ کو ایک لاکھ92ہزار سے زائد مرتبہ لائک کیا گیا اور سینکڑوں لوگوں نے انہیں کمنٹس بھی لکھے۔


About

Skip to toolbar