Thursday , December 2 2021

گلوکار ولی حامد خان کاکلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کو تربیت دینے کےلئے اکیڈمی بنانے کا فیصلہ

اعتماد نیوز

لاہور: نامور گلوکار ولی حامد خان نے کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے اور نوجوان نسل کو اس کی تربیت دینے کےلئے اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پٹیالہ گھرانے کے استاد حامد علی خان کے بڑے صاحبزادے ولی حامد خان نے کلاسیکل موسیقی کو زندہ رکھنے کے لئے کام شروع کر دیا ہے اور اس کے لئے انہوں نے ایک اکیڈمی بنانے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس میں کلاسیکل میوزک سے دلچسپی رکھنے والوں کوتربیت دی جائے گی ۔

ولی حامد خان نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ صدیوں پرانے اس فن کو زندہ رکھا جائے اور مجھے قوی امید ہے کہ یہ سلسلہ میرے بعد بھی آگے چلتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اس سلسلہ میں معاونت کرے تاکہ پاکستان کی پہچان سمجھے جانے والے اس فن کو دنیا کی نوجوان نسل میں روشناس کرایا جا سکے.


About

Skip to toolbar