Tuesday , October 4 2022

کورونا لاک ڈاﺅن میں نرمی کی وجہ سے ٹریفک رواں ہونے کے سبب پٹرول طلب میں بھی اضافہ ہو گیا

کورونا لاک ڈاﺅن میں نرمی کی وجہ سے ٹریفک رواں ہونے کے سبب پٹرول طلب میں بھی اضافہ ہو گیا

پٹرول پمپس کا اوگرا کی طرف سے کوٹہ مقرر ہے اور کساد بازاری کے باعث پٹرول پمپوں کو کم مقدار میں پٹرول فراہم ہورہا ہے‘ڈپٹی کمشنر سرگودھا

سرگودہا: ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ پٹرول پمپس کااوگرا کی طرف سے کوٹہ مقرر ہے اور کساد بازاری کے باعث پٹرول پمپوں کو کم مقدار میں پٹرول فراہم ہورہا ہے جبکہ کورونا لاک ڈاﺅن میں نرمی کی وجہ سے ٹریفک رواں ہونے کے سبب طلب میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔

پٹرول پمپوں کے پاس گذشتہ چند ماہ کے دوران کھپت میں کمی رہی اور انہوں نے مطلوبہ کوٹہ سے کم پٹرول ذخیرہ کیا جس پر ضلعی انتظامیہ نظر رکھے ہوئے ہے اور اعلیٰ سطحی رابطوں کے ذریعے کوٹہ اور سپلائی کو بحال کرانے کی سرتوڑکوشش کی جارہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ایس او کے علاوہ دیگر نجی سپلائی کمپنیاں مختص کوٹہ سے کم مقدار میں پٹرول فراہم کررہی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں دشواری نظر آرہی ہے تاہم پی ایس او اپنے پٹرول پمپوں کو کوٹہ سے کہیں زیادہ پٹرول فراہم کر رہاہے تاکہ شہریوں کو مشکلات سے بچایاجاسکے ۔ ضلعی انتظامیہ پٹرول پمپوں کے سٹاک اور قیمتوں پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ ضلع کے پٹرول پمپوں کو 5لاکھ 35 ہزار لیٹر پٹرول فراہم کیا گیاہے جو گذشتہ روز کی نسبت 2 لاکھ لیٹر زیادہ ہے ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ گذشتہ روز پی ایس او نے 3 لاکھ 60 ہزار ‘ شیل نے 35ہزار ‘ ٹوٹل نے 72 ہزار ‘ ہسکول نے 20ہزار جبکہ اٹک پٹرولیم نے 48ہزار لیٹر پٹرول فراہم کیا ۔انہوں نے عزم کا اظہا رکیا کہ آئندہ ہفتے سے سپلائی چین میں مزید بہتری لائی جائے گی ۔ انہوں نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ پٹرول کی موجودگی کے باوجود شہریوں کو پٹرول فراہم نہ کرنے والوں کو بھاری جرمانے کریں جبکہ سرکاری نرخ کو بھی یقینی بنایا۔


About

Skip to toolbar