Monday , May 17 2021

کسان مظاہرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 8 مارچ کو بھارتی پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی،

نئی دہلی : 22 فروری ( اعتماد نیوز ) بھارت میں زرعی قوانین کیخلاف کسان مظاہرین نے مطالبات منظور نہ ہونے پر 8 مارچ کو بھارتی پارلیمنٹ کے گھیراؤ کی دھمکی دے دی، راہول گاندھی نے بھی ٹریکٹر ریلی نکالی۔

بھارتی پنجاب میں لاکھوں افراد نے آج بھی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر کسان رہنماؤں نے اعلان کیا ہے کہ8مارچ کو پارلیمنٹ کا گھیراؤ کیا جائے گا۔ بھارتی ریاست ہریانہ میں کسانوں نے احتجاجاً تیار فصلوں کو بھی تباہ کردیا۔
کانگریس کے سابق صدر و رہنما راہول گاندھی آج اپنے پارلیمانی حلقہ وائناڈ کے دورے پر ہیں۔ اس دوران انہوں نے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کسانوں کے ساتھ ٹریکٹر ریلی نکالی۔ اس دوران انہوں نے خود ٹریکٹر چلایا اس موقع پر دیگر کانگریس رہنما بھی ان کے ٹریکٹر پر موجود تھے۔ اس سے قبل راہول گاندھی نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی کا خیال طاقتور لوگوں کو مزید بااختیار بنانا ہے جبکہ ہمارا خیال کمزوروں کو بااختیار بنانا ہے۔

راہول گاندھی نے کہا کہ ہم ملک کی ترقی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتے ہیں، ہم عدم تشدد، مہربانی، گفتگو اور سب کی باتیں سننے پر یقین رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ 26 نومبر 2020 سے متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی میں دھرنوں اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ جس میں لاکھوں کسان شریک ہو چکے ہیں۔ مودی سرکار نے گذشتہ سال ستمبر میں 3 نئے زرعی قوانین منظور کیے تھے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar