Wednesday , May 18 2022

کرنل انعام الرحیم کی رہائی کےخلاف حکومتی اپیل ،سپریم کورٹ نے حکومت جواب جمع کروانے کےلئے عید تک مہلت دیدی

کرنل انعام الرحیم کی رہائی کےخلاف حکومتی اپیل ،سپریم کورٹ نے حکومت جواب جمع کروانے کےلئے عید تک مہلت دیدی

اعتماد نیوز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے کرنل (ر)انعام الرحیم کی رہائی کےخلاف حکومتی اپیل پر سماعت کے دور ان حکومت جواب جمع کروانے کےلئے عید تک مہلت دیدی ۔ بدھ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل نے کہاکہ کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم کی جانب سے اضافی دستاویزات جمع کروائی گئی ہیں، اضافی دستاویزات پر جواب جمع کروانے کے لیے وقت درکار ہے۔ عدالت نے حکومت کو جواب جمع کروانے کے لیے عید تک مہلت دے دی۔ عدالت نے کہاکہ مقدمے کو عید کے بعد تین رکنی بینچ سنے گا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت عید کے بعد تک ملتوی کر دی گئی ۔


About

Skip to toolbar