کرتارپور راہداری سکھ یاتریوں کے لئے 29 جون سے کھول دی جائے گی.
پاکستان نے سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری دوبارہ کھولنے کی تیاریاں کی ہیں۔دفترخآرجہ
اسلام آباد ۔ ( اعتماد نیوز) پاکستان نے 29 جون کو مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کے موقع پر کرتار پور راہداری کو دوبارہ کھولنے اعلان کیا ہے پاکستان نے اپنے فیصلے سے بھارت کو آگاہ کر دیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا بھر میں مذہبی مقامات کھل رہے ہیں۔پاکستان نے بھی سکھ یاتریوں کیلئے کرتار پور راہداری دوبارہ کھولنے کی تیاریاں کی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بابو گورو نانک کی 550 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح 09 نومبر 2019 ءکو کیا تھا۔ترجمان نے کہا کہ کرتار پور راہداری امن اور مذہبی ہم آہنگی کی حقیقی علامت ہے،حکومت پاکستان کے اس اہم اقدام کو بھارت سمیت پوری دنیا میں سکھ برادری نے بے حد سراہا ہے،حکومت پاکستان کے اس اقدام کو بھارت سمیت پوری دنیا میں سکھ برادری نے بے حد سراہا تھا۔
ترجمان نے کہا کہ کووڈ 19 وبائی امراض کی وجہ سے یہ راہداری عارضی طور پر 16 مارچ 2020 کو بند کردی گئی تھی۔ لیکن اب دنیا بھر میں مذہبی مقامات کھل رہے ہیں ، پاکستان نے بھی سکھ یاتریوں کے لئے کرتار پور صاحب راہداری کو دوبارہ کھولنے کے لئے تمام ضروری انتظامات کر رکھے ہیں۔ترجمان نے کہا کہ صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کو یقینی بنانے کے لئے ، پاکستان نے بھارت کو راہداری کے دوبارہ کھولنے کے لئے ضروری ایس او پیز پر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔