Monday , June 14 2021

پاکستان کا ڈرامہ بہترین دور سے گزر رہاہے ، بہتری کی گنجائش ہر دور میں رہتی ہے ‘ شگفتہ اعجاز

اعتماد نیوز

لاہور: سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ اپنے کیریر میں جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں ، فن بھی ایک ہنر ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ فنکار کو اس پر عبور حاصل ہوتا ہے اور اس کی اداکاری میں پختگی آتی ہے ۔

ایک انٹر ویو میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ زندگی کو حقیقت سمجھ کر گزارا ہے اور مطمئن ہوں ۔ ہر انسان سے زندگی میں غلطیاں ہوتی ہیں اور میں بھی اس سے مبرا نہیں ہوں لیکن کوشش ہوتی ہے کہ جتنی بار مرضی غلطی ہو جائے اپنی اصلاح کروں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ڈرامہ بہترین دور سے گزر رہاہے ، بہتری کی گنجائش ہر دور میں رہتی ہے اوریقینا اس پر سوچ بچار بھی کی جاتی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ اپنے کیریر میں اب تک جتنا بھی کام کیا ہے اس سے مطمئن ہوں اس کی وجہ میرے پرستاروں کی جانب سے ملنا والا پیار اور عزت ہے ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar