اعتماد نیوز
اسلام آباد: مصری سفیر طارق داروگ نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری سے ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مصری سفیر کو وزارت کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مصری طلبہ کو سکالرشپ کی پیشکش کی ۔ فواد چوہدری نے کووڈ 19 کے حوالے سے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی کاوشوں کے بارے بھی مصری سفیر کو آگاہ کیا۔
مصری سفیر طارق داروگ نے وزارت سائنس اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاوشوں اور کارکردگی کو سراہا۔مصری سفیر نے کہاکہ مصر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبہ میں پا کستان کے تعاون کا خواہاں ہے۔