سری لنکانے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو64رنزسے شکست دے دی
لاہور(محمدعمران خان سے) مسٹرٹک ٹک کی منتخب کردہ ٹی 20ٹیم اپنے پہلے ہی معرکے میں ناکام،سری لنکانے پہلے ٹی20 میچ میں پاکستان کو64رنزسے شکست دے کرتین میچوں کی سیریزمیں1-0کی برتری حاصل کرلی،محمدحسنین کی شاندارہیٹ ٹرک،عمراکمل اوراحمدشہزادایک مرتبہ پھرناکام،پاکستان اورسری لنکاکی کرکٹ ٹیموں کے مابین قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی 20میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے ٹاس جیت کرسری لنکاکوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔سری لنکانے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں5وکٹوں کے نقصان پر165رنزبنائے۔بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم 17.4اووروں میں101رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔پاکستان کی جانب سے اننگزکاآغازبابراعظم اوراحمدشہزادنے کیادوسرے اوورکی پانچویں گیندپرمیں بابراعظم13رنزبناکر نوان پرادیپ کی گیندپر نود بھنوکاکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے اس وقت پاکستان کاسکور13رنزتھااس کے بعدبیٹنگ کے لئے آنیوالے عمراکمل بغیرکوئی رن بنائے نوان پرادیپ کی گیندپرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے واضح رہے کہ عمراکمل کی ٹیم میں تین سال بعد واپسی ہوئی۔اس کے بعد احمد شہزاد بھی زیادہ دیر وکٹ پر ٹھہر نہ سکے اور صرف 4 رنز بنا کراوڈانہ کی گیندپربولڈ ہوگئے اس وقت پاکستان کاسکور22رنزتھا۔چھوتھی وکٹ کی شراکت میں کپتان سرفرازاحمداورافتخاراحمدنے 46رنزکااضافہ کیا۔چوتھی وکٹ68رنزپرگری جب افتخاراحمد25رنزبناکررن آؤٹ ہوگئے۔پانچویں وکٹ76رنزپرگری جب کپتان سرفرازااحمد24رنزبناکرڈی سلواکی گیندپربولڈ ہوگئے۔چھٹی وکٹ85رنزپرگری جب عماد وسیم7رنزبناکرکاسن رجیتھا کی گیندپرڈی سلوکے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔اس کے بعدکوئی بھی پاکستانی کھلاڑی سری لنکن باولرزکے آگے ٹک نہ سکاآصف علی6،فہیم اشرف8،شاداب خان6،محمدعامرایک رن بناکر آؤٹ ہوئے۔سری لنکاکی جانب سے نوان پرادیپ اور ایسورو یوڈانا نے 3،3،ڈی سلوانے2اورکاسن رجیتھا انے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے اوشکافرنیڈو اور ایم ڈی ذشکاگنانے اننگزکاآغاز کیا۔سری لنکا نے اپنے پچاس رنز29گیندوں پربنائے۔ایم ڈی ذشکاگنانے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے32گیندوں پرایک چھکے اور8چوکوں کی مددسے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔سری لنکاکی پہلی وکٹ 84رنزپرگری جب ایم ڈی ذشکاگنا38گیندوں پر57رنزبناکرشاداب خان کی گیندپرایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔دوسری وکٹ120رنزپرگری جب اوشکافرنیڈوشاداب خان تھروپررن آؤٹ ہوئے۔تیسری وکٹ135رنزپرگری جب بنوکا راجا پکشا32رنزبناکرمحمد حسنین کی گیندپرایل بی ڈبلیو آو آؤٹ ہوئے۔چوتھی وکٹ153رنزپرگری جب داسن شناکا17رنزبناکرمحمدحسنین کی گیندپرعمراکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمدحسنین نے اپنی اگلی گیندپرشیہان جے سوریاکو آؤٹ کیا انکاکیچ احمدشہزادنے پکڑاانہوں نے2 رنزبنائے تھے۔محمدحسنین نے دومختلف اووروں میں تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے ہیٹ ٹرک کااعزازحاصل کیاانہوں نے اننگزکے سولہویں اورکی آخری گیندپربنوکا راجا پکشاکوایل بی ڈبلیو آؤٹ کیااورپھر19ویں اوورکی پہلی اوردوسری گیندپر داسن شناکا اوریہان جے سوریاکوکیچ آؤٹ کرکے اپنی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔پاکستان کی جانب سے محمدحسنین نے37رنزدے کر3اورشاداب خان نے35رنزدے کرایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا