پاکستان آنے والا سکھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا
لاہور( اعتماد نیوز) بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لئے پاکستان آنے والا سکھ یاتری دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا ۔ بتایا گیا ہے کہ سکھ یاتر جسویندر سنگھ کو سینے میں تکلیف ہوئی جس پر اسے فوری طبی امداد کےلئے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا ۔