وزیر اعظم عمران خان (آج) ملتان میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے
ملتان اپریل 25 (اعتماد نیوز) وزیر اعظم عمران خان (آج)پیر کو ملتان میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان (آج)پیر 26اپریل کو ملتان کاایک روزہ دوہ کرینگے ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت وفاقی و صوبائی وزراءوزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہونگے ۔وزیر اعظم ملتان میں زرعی یورنیورسٹی کا افتتاح کرینگے ۔ وزیر اعظم انجینئرنگ یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے ۔
وزیر اعظم عمران خان مختلف سڑکوں کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے ، وزیراعظم عمران خان سے ارکان اسمبلی بھی ملاقاتیں کرینگے ۔