نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پہلا پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائے گا
آکلینڈ (اعتماد نیوز)نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) جمعہ کو ایڈن پارک، آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 26 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا، تیسرا میچ 29 جنوری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا، چوتھا میچ 31 جنوری کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 2 فروری کو ماﺅنٹ مانگنوئی کے مقام پر کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے تمام میچز نائٹ ہونگے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ 5 فروری کو ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 8 فروری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 11 فروری کو ماﺅنٹ مانگنوئی میں کھیلا جائےگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور بھارتی ٹیموں کے درمیان تین روزہ پریکٹس میچ 14 سے 16 فروری تک ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد پہلا ٹیسٹ میچ 21 سے 25 فروری تک ولنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا آخری ٹیسٹ میچ 29 سے 04 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔