Sunday , May 16 2021

منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگی رہنماء حمزہ شہباز کی ضمانت منظور

لاہور: 24 فروری (اعتماد نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کر لی۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک ایک کروڑ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل بینچ نے کی۔نیب کی طرف سے اسپیشل پراسیکیوٹر سید فیصل رضا بخاری پیش ہوئے جبکہ حمزہ شہباز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ حمزہ شہباز 20 ماہ سے ناحق قید کاٹ رہے تھے، 20 ماہ میں حمزہ شہباز سے ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی، آج حق و سچ کی فتح ہوئی ہے۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات   ملنے کے بعد حمزہ شہباز کی رہائی کے حوالے سے اقدامات کریں گے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar