Friday , December 9 2022

ملک پر نالائقوں کا ٹولہ مسلط ہے،نالائقوں کی ٹیم ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جا رہی ہے‘پرویز ملک

حکمرانوں کی نحوست سے آئے روز ملک میں نیا سے نیا بحران آ رہا ہے جو انکی نالائقی کیوجہ ہے‘خواجہ عمران نذےر
لاہور(اعتماد نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ ملک پر نالائقوں کا ٹولہ مسلط ہے،وزیر اعظم نیازی سمیت ان کی نا اہل ٹیم پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بنتی جا رہی ہے منحوس حکمرانوں کی نحوست سے آئے روز ملک میں نیا سے نیا بحران آ رہا ہے اور یہ ان کی نالائقی کی وجہ سے ہے انشاءاللہ جھوٹے جلدجان چھوٹ جائے گی،نالائق اور نااہل حکومت کا اب جانا ہی غریب عوام کو مہنگائی، بیروزگاری اور مسائل سے نجات دلاسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سید توصیف شاہ، ارکان اسمبلی چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ،سبنل، رمضان،رخسانہ کوثر،رمضان صدیق بھٹی، نذیر خان سواتی،میاں طارق، میاں محمود، مشتا ق مغل کرنل (ر) مبشر جاویدسمیت پارٹی رہنما¶ں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جعلی نیازی نے تو خودکشی کی نہیں لیکن ان کی نالائقی اورمہنگائی کے جبر سے عوام بجلی اور گیس کے بِلوں میں اضافہ کی وجہ سے خودکشی کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں،نیازی کی نااہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام خودکشی کرنے پہ مجبور ہو گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے، حکومت مخالف آزادی مارچ نے حکمرانوں کی نیندیں آڑا دی ہیں اوران کی صفوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے۔


About

Skip to toolbar