Friday , September 17 2021

مقبوضہ کشمیر ‘بھارتی فوجی نے ساتھی افسر کو ہلاک کرنے کے بعد خودکشی کرلی

اعتماد نیوز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میںدو الگ الگ واقعات میںدو بھارتی فوجیوںنے خودکشی کر لی جبکہ ایک ایک افسر ساتھی اہلکار کے ہاتھوں ماراگیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی ساشاسترا سیما بل کے ایک اہلکار نے ضلع کولگام میں اپنے ساتھی اے ایس آئی سندیپ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔کانسٹیبل ہیمنت اپنی سرکاری رائفل سے اے ایس آئی پر فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جس کے بعد اس نے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔

ایک پولیس افسر کے مطابق دونوں اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہو گئے ۔ ایک سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ایک اور واقعے میں ضلع بارہمولہ کے علاقے بونیار اڑی میں بھارتی فوج کی226 فیلڈ یونٹ کے ایک اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی ۔ ادھر سرینگر کے علاقے پنتھہ چھوک میں بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کا ایک اہلکار کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگیا۔


About

Skip to toolbar