Thursday , December 2 2021

مفتی منیب کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا چھوٹا سا وائرس کہاں سے نظر آئے گا، فواد چوہدری

مفتی منیب کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا چھوٹا سا وائرس کہاں سے نظر آئے گا، فواد چوہدری

اعتماد نیوز

وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مفتی منیب الرحمان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا منیب الرحمنٰ ہمارے بزرگ ہیں احترام ہے لیکن ان کو اتنا بڑا چاند نظر نہیں آتا اتنا چھوٹا کرونا وائرس کہاں سے نظر آنا ہے.
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے وزارت مذھبی امور کی توجہ دلائی ہے کہ آپ کی وزارتی کمیٹی کے سربراہ اگر حکومتی احکامات کا یوں مذاق اڑائیں گے تو باقی لوگوں سے کیا توقع کی جا سکتی ہے؟
‏انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک رمضان کا تعلق ہے 24 اپریل کو رمضان کا چاند نظر آجائیگا اور انشاآللہ 25 اپریل کو پہلا روزہ ہو گا۔ پہلے ارادہ تھا اس بار لوگوں کو اکٹھا کریں گے چاند دیکھنے کیلئے لیکن اب کرونا نے ہر اجتماع کینسل کرا دیا۔ انشاللہ اگلے سال موقع ملا تو چاند رات کی تقریبات کریں گے.
یاد رہے کہ مفتی منیب الرحمان نے گذشتہ روز دیگر مذبی جماعتوں کے ہمراہ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ حکومتی لاک ڈاون کو تسلیم نہیں کرتے اور وہ مساجد کو نماز اور جمعہ کے لیے کھول رہے ہیں.


About

Skip to toolbar