Friday , December 9 2022

مظاہرین پر شیلنگ،امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے معافی مانگ لی

مظاہرین پر شیلنگ،امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے معافی مانگ لی

اعتماد نیوز

واشنگٹن: امریکا کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل مارک ملی نے واشنگٹن میں مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کے بعد صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ چہل قدمی پر معذرت کی ہے اور کہا ہے کہ اس ماحول میں ان کی موجودگی سے یہ تاثر گیا کہ امریکی فوج ملکی سیاست میں ملوث ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنرل مارک ملی نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کمیشنڈ افسر کی حیثیت سے اور وردی میں وہاں موجودگی وہ اپنی غلطی سمجھتے ہیں، انہیں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے سفاکانہ قتل پر غصہ ہے۔انہوں نے صدر ٹرمپ کی اس تجویز کی پھر مخالفت کی کہ مظاہرین سے نمٹنے کے لیے ملک میں فوجی دستے تعینات کیے جائیں۔وائٹ ہاوس کے باہر جارج فلائیڈ کی موت پر یکم جون کے پر±امن مظاہرے پر شیلنگ کر کے اسے منتشر کیا گیا تھا، جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے وہاں کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر جنرل ملی بھی موجود تھے۔


About

Skip to toolbar