Friday , September 17 2021

ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 50ویں برسی (آج)منائی جائے گی

اعتماد نیوز

لاہور: پاکستانی پنجابی فلموں کے ماضی کے ممتاز ہیرو اکمل مرحوم کی 50ویں برسی آج ( جمعرات) کو منائی جائے گی۔اکمل مرحوم نے جبرو ، ملنگی ،خاندان، رن مرید ، ان پڑھ ،چا چا جی ، من موجی ، پنچ دریا سمیت درجنوں پنجابی فلموں میں یاد گار کردار ادا کئے ۔

اکمل مرحوم نے 25سال کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے پنجابی فلم انڈسٹری پر چھا گئے ۔اکمل مرحوم نوجوانی میں ہی اچانک مختصر علالت کے بعد 11جون 1967 کو اپنے مالک حقیقی سے جا ملے تھے۔مرحوم کی برسی کے موقع پر ان کے اہل خانہ اور پرستاروں کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔


About

Skip to toolbar