Thursday , December 2 2021

لاک ڈاﺅن کے نام پر 3 ماہ ضائع کر دیئے، علی ظفر

اعتماد نیوز

کراچی: پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے کہا ہے کہ ہم نے 3 ماہ لاک ڈاﺅن کے نام پر ضائع کر دیئے جبکہ اسی دوران کورونا وائرس نے نقصان پہنچایا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر علی ظفر نے لکھا کہ ہم نے 3 مہینے لاک ڈاﺅن، اسمارٹ لاک ڈاﺅن، سلیکٹڈ لاک ڈاﺅن، تم لاک ڈاﺅن کرو کر کے ضائع کر دیئے۔انہوں نے مزید لکھا کہ اس دوران ہم لاپرواہ رہے اور وائرس نے نقصان کردیا۔یاد رہے کہ علی ظفر نے 12 جون کو وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور میں مزید لاک ڈاﺅن کرنے کی اپیل کی تھی۔


About

Skip to toolbar