Thursday , December 7 2023

فلسطین نے سی آئی اے کے ساتھ سے انٹیلیجنس تعاون منقطع کردیا

فلسطین نے سی آئی اے کے ساتھ سے انٹیلیجنس تعاون منقطع کردیا

اعتماد نیوز

بیت المقدس: فلسطین نے اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی سے متعلق تمام معاہدے ختم کرنے کے بعد سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) سے بھی سیکیورٹی رابطے منقطع کردیے۔

گزشتہ روز فلسطین کے صدر محمود عباس نے اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصے کو الحاق کرنے کے منصوبے پر اسرائیل اور امریکا کے ساتھ سیکیورٹی سمیت تمام معاہدے منسوخ کردیے تھے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے دو روز قبل واشنگٹن کو بتا دیا تھا کہ ان کی انتظامیہ اب اسرائیل اور امریکا کے ساتھ معاہدوں بشمول سیکیورٹی کوآرڈینیشن پر عملدرآمد کی پابند نہیں ہے۔سی آئی اے کے ساتھ تعاون پر انہوں نے ایک ویڈیو کال میں صحافیوں کو بتایا کہ فلسطینی صدر کے خطاب کے ساتھ ہی رابطے منقطع ہوگئے تھے۔

واضح رہے کہ فلسطینیوں نے 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سربراہی میں امریکی امن کوششوں کا بائیکاٹ کے باوجود سی آئی اے کے ساتھ انٹیلی جنس تعاون جاری رکھا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ فلسطین کو داخلی سطح پر حماس کا مقابلہ کرنے کے لیے اسرائیل کے تعاون کی ضرورت ہے۔

فلسطین لبریشن آرگنائزیشن کے سیکریٹری جنرل صائب عریقات نے کہا کہ حالات بدل چکے ہیں اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب بدلنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے ساتھ سلامتی تعاون مزید نہیں رہا اور اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی رابطہ اب باقی نہیں رہا۔صائب عریقات نے کہا کہ ہم صرف عوامی نظم و ضبط اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے جا رہے ہیں۔


About

Skip to toolbar