Monday , June 14 2021

عمران خان پیر کو پشاور کا دورہ کریں گے

عمران خان پیرکو پشاور کا دورہ کریں گے
پی کے 63 پر ناکامی کی وجوہات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا
پشاور (اعتماد نیوز) وزیراعظم عمران خان (آج) پیر کو پشاور کا دورہ کریں گے جہاں وہ پارٹی امور پر مشاورت کریں گے۔ذرائع کے مطابق دورہ پشاور میں پی کے 63 پر ناکامی کی وجوہات سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان صوبائی کابینہ اور ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں کریں گے، اس کے علاوہ وزیراعظم وزیراعلیٰ اور گورنر خیبرپختونخوا سے بھی ملاقات کریں گے۔ملاقاتوں میں سینیٹ انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی کے لیے بات ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی ارکان اسمبلی سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو صوبائی حکومت کے امور پر بریفنگ دی جائے گی۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar