Monday , May 17 2021

ضلع سوات میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔

سوات: فروری 23(اعتماد نیوز) کے پی کے ضلع سوات میں شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو قتل کردیا۔افسوسناک واقعہ سوات کے علاقے مدین میں پیش آیا،

تفصیلات کے مطابق شوہر نے غیرت کے نام پر بیوی سمیت دو افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا، واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے حادثے پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔بعد ازاں پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار کارروائی شروع کی تو ملزم پولیس کے ہاتھ آگیا، جہاں پولیس نے ملزم سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واضح رہے کہ سوات میں غیرت کے نام پر خواتین کو قتل کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، گذشتہ سال کے مئی کے مہینے میں چھ خواتین کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar