Friday , September 17 2021

صوبوں ،وفاق اور پاک آرمی کے درمیان اچھاربط موجود ہے، سید فخر امام

اعتماد نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق،سید فخر امام نے کہا ہے کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل نے اپنا پیٹرن بدلا ہے،این ڈی ایم اے انسداد ٹڈی دل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کر رہا ہے،ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں برطانیہ سے پاکستان پہنچی ہیں۔

وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق،سید فخر امام نے این ایل ایل سی کے سفارتی اجلاس کی صدارت کی ،اجلاس کا مقصد سفارتی حلقے کو انسداد ٹڈی دل آپریشن کے بارے میں آگاہ کرنا ہے،اتادجن موولاموف(سفیر ترکمانستان)،ڈین برائے ڈپلومیٹک کور نے شرکت کی۔ سید فخر امام نے کہاکہ ٹڈی دل نے 1993 میں ملک کے زراعت کو کافی نقصان پہنچایا،70 سال کے بعد ٹڈی دل نیپال پہنچا۔

سید فخر امام نے کہا کہ موسمی تبدیلی کی وجہ سے ٹڈی دل نے اپنا پیٹرن بدلا ہے۔انہوں نے کہاکہ این ڈی ایم اے انسداد ٹڈی دل کی ضروریات پوری کرنے میں مدد کر رہا ہے۔سید فخر امام نے کہاکہ ہم چین،جاپان اور برطانیہ کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اس سلسلے میں مدد کی۔سید فخر امام نے کہاکہ ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے 20 مائیکرو اسپرے مشینیں برطانیہ سے پاکستان پہنچی ہیں،جاپان نے گذشتہ ماہ ملتان ، بہاولپور ، سکھر ، میرپورخاص ، ڈیرہ بگٹی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 58،502 لیٹر کیڑے مار دوا مہیا کی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چین نے پاکستان کو درپیش ٹڈی دل کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے 3 ہزار لیٹر کیڑے مار دوا دی،اس کے علاوہ چین 50 ڈرونز سپرے بھی دے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہم ایف اے او،ورلڈ بینک اور ایشن ڈویلپمنٹ کے بھی شکر گزار ہیں۔انہوںنے کہاکہ انسداد ٹڈی دل کے لئے قومی اور بین الاقوامی سطح ہر ہم آہنگی ہے۔

سید فخر امام نے کہاکہ صوبوں ،وفاق اور پاک آرمی کے درمیان اچھاربط موجود ہے۔


About

Skip to toolbar