Sunday , June 13 2021

شہزادہ فلپ کی سیکیورٹی پر مامور عملے کی گاڑی کا چالان

شہزادہ فلپ کی سیکیورٹی پر مامور عملے کی گاڑی کا چالان

گاڑی کو اسپتال کے باہر غلط پارک کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا،برطانوی میڈیا

لندن فروری 19(اعتماد نیوز) ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ کی سیکیورٹی پر مامور عملے کی گاڑی کو اسپتال کے باہر غلط پارک کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکہ ہو یا شہزادہ قانون سب کے لیے ایک جیسا ہے، برطانیہ کے ٹریفک وارڈن نے قانون کی بالادستی کی مثال قائم کردی۔99 برس کے شہزادہ فلپ کے محافظ نے لندن کے کنگ ایڈورڈ اسپتال کے باہر ڈبل یلیو لائنز پر گاڑی کھڑی کردی تھی، جس پر ٹریفک وارڈن نے اسے چالان کی پرچی تھما دی۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar