Friday , December 8 2023

شہباز شریف نے کمرکی شدید تکلیف کے باعث اپنی تمام سرگرمیاںمعطل کردیں

یو م آزادی کی تقریب میں دھکم پیل کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر کمر کے شدید درد میں مبتلا ہو ئے
لاہور( اعتماد نیوز )یو م آزادی کی تقریب میں دھکم پیل کی وجہ سے مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدشہباز شریف کمر کے شدید درد میں مبتلا ہو گئے ،ڈاکٹروںنے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدرمحمدشہباز شریف نے ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں یوم آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں شرکت کی ۔تقریب کے اختتام پر دھکم پیل کی وجہ سے شہباز کو دھکا لگا جس کی وجہ سے ان کی کمرمیں شدید درد نکل آئی ۔ اس موقع پر شہباز شریف درد سے نڈھال نظر آئے جبکہ انہوں نے گاڑی میں بھی لیٹ کر سفر کیا ۔ بعد ازاں شہبازشریف نے اتفاق ہسپتال میں اپنا معائنہ کرایا ۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کے مطابق تقریب سے واپسی پر شہباز شریف کو دھکم پیئل کے دوران دھکا لگا جس کی وجہ سے ان کی کمر میں شدید تکلیف ہوئی ۔ ڈاکٹرز نے شہباز شریف کا معائنہ کیا ہے اور انہیں ایک ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ڈاکٹروں کی ہدایت پر شہبازشریف نے اپنی تمام سر گرمیاں معطل کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کوکمرکے مہروں میں تکلیف ہے اور ڈاکٹروں کے مطابق دھکے سے ریڑھ کی ہڈی پر دباﺅ آیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق شہباز شریف کو مکمل احتیاط اور آرام کرنا ہوگا۔


About

Skip to toolbar