Wednesday , May 18 2022

شوہر نے کھانے میں بال دیکھ کر بیوی کو گنجا کر دیا

بنگلہ دیش میں ایک شخص نے کھانے میں بال نکل آنے پر اپنی بیوی کو غصے میں گنجا کردیا۔
ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق 35 سالہ شوہر کو ناشتہ کرنے کے دوران اپنے کھانے میں بال نظر آیا، جس کے بعد اس نے اپنی 23 سالہ بیوی کو زبردستی گنجا کردیا۔
جس کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اس شخص کو گرفتار کرلیا
رپورٹ کے مطابق پولیس علاقے میں تفتیش کو پہنچی تو علاقہ مقین نے اس واقعے کے بارے میں بتایا جس کے بعد پولیس نے ببلو مونڈل نامی شخص کو حراست میں لے لیا۔
مقامی پولیس افسر شہریار خان کا کہنا تھا کہ ‘خاتون نے ناشتہ تیار کیا تھا اور اس شخص کو چاول اور دودھ میں بال نظر آیا، جسے دیکھ کر یہ غصے میں آگیا اور بیوی پر الزام لگاتے ہوئے زبردستی اس کا سر مونڈ ڈالا’۔
ببلو مونڈل پر اہلیہ کے ساتھ غیر انسانی سلوک، زور زبردستی اور مارپیٹ کا الزام لگایا گیا ہے جس کے لیے اسے 14 سال قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
انسانی حقوق کے کارکنان نے کہا کہ یہ واقعہ بنگلہ دیش میں خواتین کے جسمانی اور جنسی استحصال کی ایک اور مثال ہے۔
ان کا اس واقعے کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملک میں بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام کے لیے سخت قوانین ہونے کے باوجود خواتین عدم تحفظ کا شکار ہیں کیوں کہ گھریلو تشدد کے واقعات میں اب تک کمی نہیں آسکی۔


About

Skip to toolbar