Friday , December 9 2022

شریف خاندان نے ٹی ٹیز کے ذریعے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی ‘ جمشید اقبال چیمہ

اعتماد نیوز

لاہور: انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حکومت احتساب کے جاری عمل میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالے گی ،مسلم لیگ (ن) کھلی آنکھوں کے ساتھ وسط مدتی انتخابات کے خواب دیکھنا چھوڑ دے ، حکومت نہ صرف اپنی آئینی مدت پورے کرےگی بلکہ آئندہ بھی عمران خان ہی ملک کے وزیراعظم ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہارانہوں نے حلقہ این اے 127کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ کرپشن کے ذریعے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والی مسلم لیگ (ن) کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آرہا۔ شریف اور زرداری خاندان کے بچے اس وقت اربوں پتی بن گئے جس عمر میں عام لوگوں کے بچوں کے شناختی کارڈ بھی نہیں بنتے۔ شریف خاندان نے ٹی ٹیز کے ذریعے دن دوگنی رات چوگنی ترقی کی جبکہ عوام کوتنزلی کی اتھاہ گہرائیوں میں دھکیل دیا گیا اوران کا کوئی پرسان حال نہیں۔

جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)اور پیپلز پارٹی نے ماضی میں نورا کشتی کی اور ایک دوسرے کی کرپشن پر پردہ ڈالا گیا ، یہ پہلا موقع ہے کہ ادارے بے لاگ احتساب کررہے ہیں اور حکومت ان کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈال رہی ۔تحریک انصاف کی حکومت نے احتساب کے نام پر ووٹ لئے ہیں اور اسے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔


About

Skip to toolbar