Thursday , December 7 2023

سینئر اداکار وں کاپی ٹی وی کی حالت زار بہتر بنانے کےلئے کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ

سینئر اداکار وں کاپی ٹی وی کی حالت زار بہتر بنانے کےلئے کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ
ذوالقرنین حیدر، اورنگزیب لغاری، عرفان کھوسٹ ہم خیال دوستوں کے ہمراہ اعلیٰ شخصیات سے ملاقاتیں کرینگے
لاہور( اعتمادنیوز)سینئر اداکار وں نے پی ٹی وی کی حالت زار بہتر بنانے کےلئے کوششیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ،اورنگزیب لغاری اورعرفان کھوسٹ نے اپنے ہم خیال دوستوں کے ہمراہ پی ٹی وی کو دوبارہ عروج دینے کےلئے پی ٹی وی کے منتظمین سمیت وزارت اطلاعات و نشریات سے وابستہ اعلیٰ حکومتی اور سرکاری شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سلسلہ میں لائحہ عمل مرتب کر کے باضابطہ ملاقاتو ںکاسلسلہ شروع کردیا جائے گا۔ بتایا گیاہے کہ ذوالقرنین حیدر نے اس سلسلہ میں اپنی کاوشیں شروع کر دی ہیں۔
#پی_ٹی_وی، #سینئر، #اداکار، #عرفان_کھوسٹ، #ذولقرنین_حیدر، #اورنگزیب_لغاری،


About

Skip to toolbar