Sunday , October 17 2021

سرمد کھوسٹ نے اپنی فلم ”زندگی تماشہ “کو ملنے والا عالمی ایوارڈ کشمیریوںکے نام کر دیا

کشمیر سیاسی نہیں انسانی حقوق کا معاملہ ہے ،عالمی دنیا اپنی آنکھیں کھولے ‘ خصوصی گفتگو
لاہور( اعتماد نیوز )اداکار و ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے اپنی فلم ”زندگی تماشہ “کو ملنے والا عالمی ایوارڈ مظلوم کشمیریوںکے نام کر دیا ۔سرمدکھوسٹ کی فلم ” زندگی تماشہ “ کو جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ہونے فلم فیسٹول میں عالمی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ سرمد کھوسٹ نے ”این این آئی “سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلم کوعالمی ایوارڈ ملنے پر بیحد خوشی ہے لیکن میں اپنی اس کامیابی کو دکھی دل کے ساتھ تقریباًتین ماہ سے گھروںمیں نظر بند اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے نام کرتا ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر سیاسی نہیں بلکہ انسانی حقوق کا معاملہ ہے اس لئے عالمی دنیا اپنی آنکھیں کھولے اور کہیں ایسا نہ ہو کہ بہت دیر ہو جائے ۔


About

Skip to toolbar