Friday , September 22 2023

زیر تکمیل پراجیکٹس کی وجہ سے عید الفطر پرپاکستان نہیں آسکوں گی‘ زارا اکبر

اعتماد نیوز

لاہور: معروف اداکارہ زارا اکبر نے کہا ہے بعض شوبز پراجیکٹ کی وجہ سے گزشتہ دو سالوں سے لندن میںمقیم ہوں جس کی وجہ سے عید الفطر پر پاکستان نہیں آ سکوں گی ، کورونا وائرس کی وجہ سے پراجیکٹس تاخیر کا شکار ہوئے اور سب کو اپنی مصروفیات ترک کر کے گھروں تک محدود ہونا پڑ گیا۔

ٹیلیفون پراعتماد نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہا کہ امسال عید الفطر اپنے اہل خانہ کے ساتھ نہیں منا سکوں گی جس کا بہت افسوس ہے لیکن اس میں بھی خدا نے یقینا کوئی بہتری کی ہو گی ۔ کورونا وائرس کی وباءختم ہونے کے بعد اپنے پراجیکٹ مکمل کروا کر پاکستان واپس آﺅں گی ۔انہوںنے کہا کہ لندن میں قیام کے دوران بہت کچھ سکھا ہے ،یہاں گھر کا سارا کام اپنے ہاتھوں سے کرتی ہوں اور میں نے بہت اچھے کھانے بنانے بھی سیکھ لئے ہیں ۔


About

Skip to toolbar