Sunday , October 17 2021

خدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ‘ بشریٰ انصاری کا بہن کیلئے جذباتی پیغام

کراچی اپریل 25 (اعتماد نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے وینٹیلیٹر پر موجود اپنی بہن سنبل شاہد کے لیے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام جاری کیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی بہن و اداکارہ سنبل شاہد کے ہمراہ لی گئی اپنی یادگار تصویر شیئر کی۔

اداکارہ نے اس یادگار تصویر کو ایک جذباتی کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ ’میری پیاری بہن سنبل شاہد جلدی سے اٹھ جاؤ، ہم تمہارے لیے بہت پریشان ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’خدا کے لیے سنبل جلدی سے ٹھیک ہوجاؤ¿۔بشریٰ انصاری کی اس جذباتی پوسٹ پر فنکاروں سمیت صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ سنبل شاہد کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہے۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری اور اسما عباس کی بہن اداکارہ سنبل شاہد عالمی وبا کورونا وائرس میں مبتلا ہیں جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی ہے۔سنبل شاہد کو بگڑتی صحت کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد اداکارہ اسما عباس نے مداحوں سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بہن سنبل شاہد کی صحت کے لیے دعا کریں کیونکہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔قبل ازیں بشریٰ انصاری نے اپنی بہن کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔


About

Skip to toolbar