Thursday , December 7 2023

حکومت دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی خصوصی ریلیف پیکج دے ‘ حید رسلطان

کوروناکی وباءتھمنے کی صورت میں فلمیں نمائش کرنے والے پروڈیوسرز کی معاونت کی جائے

لاہور( اعتمادنیوز)ناموراداکارحیدر سلطان نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی وباءنے دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کو بھی بری طرح متاثر کیا ہے لیکن ہمیں مایوس ہونے کی بجائے ان حالات کواپنی طاقت میں بدلناہے ۔ ایک انٹرویو میں حیدر سلطان نے کہا کہ پاکستان کی فلم انڈسٹری بڑی مشکل سے اپنے پاﺅں پر کھڑے ہونے کے قابل ہوئی تھی لیکن کورونا وائرس نے دوبارہ مشکل صورتحال پیدا کر دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعدد فلمسازوںکی فلمیں تیار ہیں لیکن وہ عید الفطر پر فلموں کی نمائش کے حوالے سے تذبذب کا شکار ہیں جس کے فلم انڈسٹری پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کی بھی سر پرستی کر ے اور فلمسازوں کو خصوصی ریلیف پیکج دینے کا اعلان کرے ۔ فلمسازوں کو اعتماد یا جائے کہ وہ کورونا کی وباءتھمنے کی صورت میں عید الفطر پر فلمیں نمائش کے لئے پیش کریں او رحکومت ان کی معاونت کرے گی جس سے معاشی سر گرمیاں عروج حاصل کریں گی۔


About

Skip to toolbar