Friday , September 22 2023

حقیقی فنکار کی فن کی پیاس ساری زندگی نہیں بجھ سکتی ‘ سہیل اصغر

بہت سے لوگوں کو اداکاری کا شوق ہوتا ہے لیکن ہر کوئی اداکار نہیں بن سکتا
لاہور( اعتماد نیوز)سینئر اداکار سہیل اصغر نے کہا ہے کہ بہت سارے لوگوں کو اداکاری کا شوق ہوتا ہے لیکن ہر کوئی اداکار نہیں بن سکتا ،میں سمجھتا ہوں کہ اداکار پیدائشی ہوتا ہے اور گزرتے وقت کے ساتھ اس میں نکھار آتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں سہیل اصغر نے کہا کہ میں نے زندگی میں مسلسل جدوجہد کی ہے اور اسی کا صلہ مجھے عزت او رمقام کی صورت میں ملا ہے ۔ میں نئے آنے والوں کویہی کہوں گاکہ اگر ان کے اندر اداکاری کے جراثیم موجود ہیں تو شوبز کی طرف آئیں ورنہ زبردستی اس شعبے کو اپنانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کبھی نام او ر مقام حاصل نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ ساری زندگی سیکھنے کا عمل جاری رہتا ہے اور ایک حقیقی فنکار کی فن کی پیاس ساری زندگی نہیں بجھ سکتی ۔


About

Skip to toolbar