Thursday , December 7 2023

جرمنی میں ٹونیز گروپ میٹ پکنگ پوائنٹس پر 1553 کارکنوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے رزلٹ مثبت آ گئے.

ٹونیز گروپ کے میٹ پکنگ پوائنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ

برلن ۔ (اعتماد نیوز) جرمنی میں ٹونیز گروپ کے مذبحہ خانوں سے اس کے 1500 سو سے زائد کارکنوں کو کورونا وائرس منتقل ہو گیا۔ جرمن حکام کا کہنا ہے کہ ٹونیز گروپ کے میٹ پکنگ پوائنٹس پر 1553 کارکنوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کے رزلٹ مثبت آئے، 20 جون کو بھی 1331 کارکنوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے۔
احکام کے مطابق یہ پلانٹ ملک کے مغربی شہر گترسلوح میں واقع ہے جسے اب جون کے آخر تک لاک ڈاﺅن کردیا جائے گا۔جرمنی میں ان میٹ پلانٹس کے ذریعے کورونا وائرس دوبارہ پھیلنے کی شرح میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے اس ضلعے میں ڈے کیئر سینٹرز، سکول اور صحت عامہ سے متعلق ادارے رابرٹ کوچ انسٹیوٹ کو بند کرنا پڑا.
شمالی ر ہینے کے وزیراعظم آرمن لاشٹ نے اعلان کیا ہے کہ گوترسلوح میں ریستوران، بارز اور جم ایک ہفتے کے لیے بند رہیں گے، اس کے علاوہ علاقے میں دو سے زیادہ افراد کے اجتماع پر دوبارہ پابندی عائد کردی گئی ہے۔
کمپنی کے مینیجنگ شراکت دار کلیمنز ٹونیز نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ گوترسلوح میں بڑے پیمانے پر کورونا ٹیسٹ کے لیے کمپنی فنڈنگ کرے گی تاکہ مقامی آبادی کی مالی معاونت کی جاسکے۔انھوں نے وبا کے پھیلاﺅ کہ ذمہ داری قبول کرتے ہوئے لوگوں سے معافی طلب کی۔مذکورہ میٹ پلانٹ ٹونیز گروپ کے کئی میٹ پلانٹس میں سے ایک ہے جسے اس وقت سخت سیکورٹی صورتحال کا سامنا ہے،یہاں کام کرنے والے غریب غیر ملکی کارکنوں کے لیے کام اور رہائش کی صورتحال غیر مناسب ہے۔


About

Skip to toolbar