Sunday , May 16 2021

ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئیں

لاہور (اعتماد نیوز) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب میں کورونا کی تشخیص ہوگئی، انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔ ایک دن کے دوران وائرس کا شکار ہونے والے اراکین اسمبلی کی تعداد 7 ہوگئی، شیخ رشید، شاہد خاقان عباسی، سید فیض الحسن، طارق فضل چوہدری، شرجیل میمن میں بھی مہلک وبا کی تشخیص ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کا پھیلاو خوفناک شکل اختیار کر گیا ہے۔
اب تک پاکستان کے کئی اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو چکی ہے۔ صرف آج کے دن میں ملک کے 7 اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب، ان کی والدی طاہرہ اورنگزیب، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، طارق فضل چوہدری، تحریک انصاف کے رکن اسمبلی سید فیض الحسن، وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
ان تمام رہنماوں کو خود کو فوری قرنطینہ کر لیا ہے۔ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی، شہریار آفریدی، ابرار الحق اور دیگر کئی سیاسی رہنما اور اراکین اسمبلی میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔ جبکہ پاکستان میں مجموعی طور پر کرونا کیس کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان کرونا وائرس سے متاثرہ دنیا کا 16 بڑا ملک بن چکا ہے۔


About

Muhammad Imran Khan Lohani

Leave Comment

Skip to toolbar