ETEMAAD NEWS

بھارت 500ون ڈے انٹرنیشنل میچزجیتنے والادوسراملک بن گیا

نئی دہلی(اعتماد نیوز)بھارت نے ناگپورمیں  آسٹریلیا کو 8رنز سے شکست دے کر 500ون ڈے میچ جیتنے والے کلب کا دوسرا رکن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
اس سے قبل یہ اعزازصرف آسٹڑیلیاکے پاس تھا آسٹریلیا558 ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں کامیابی حاصل کی۔ پاکستان بھی جلدپان سومیچ جیتنے والے کلب کاممبربن سکتاہے پاکستان 479ون ڈے میچز جیت کر یہ اعزاز پانے کے نزدیک ہے۔ جبکہ باقی ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والے ممالک 500کے ہندسہ سے ابھی میلوں دور ہیں۔لیکن ویسٹ انڈیز، سری لنکا،جنوبی افریقہ ، انگلستان اور نیوزی لینڈ ایک دوسرے سے محض چند میچوں کے فرق سے آگے پیچھے ہیں۔اور کوئی بھی کسی بھی ٹیم کو کسی بھی وقت پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔ اس وقت چوتھے نمبر پررہنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے390میچز جیتے ہیں تو سری لنکا 379میچ جیت کر اس سے محض11جیت پیچھے ہے۔
اسی طرح جنوبی افریقہ 374میچ جیت کر ویسٹ انڈیز سے 16اور سر لنکا سے محض5جیت پیچھے ہے۔ انگلستان کو جوبی افریقہ پر سبقت حاصل کرنے کے لیے 12میچ جیتنے کی ضرور ت ہے۔ وہ362میچ جیت کر جنوبی افریقہ کی 374جیت سے درجن بھر جیت سے ہی پیچھے ہے۔البتہ نیوزی لینڈ اپنے قریب ترین حریف انگلستان سے20جیت پیچھے ہے۔
اس نے اب تک342میچ جیتے ہیں اور اسے 500کے کلب میں پہنچنے کے لیے 158میچ جیتنے کی ضرورت ہے ۔پاکستان تو شایدچند برسوں میں ہی 500کے کلب میں پہنچ جائے گا لیکن باقی پانچوں ویسٹ انڈیز، سری لنکا، جنوبی افریقہ، انگلستان اور نیوزی لینڈ کو شاید کئی برس لگ سکتے ہیں ۔اور ان پانچوں ملکوں کا کوئی موجودہ کھلاڑی شاید اس ٹیم میں نظر نہیں آئے گا جو 500ویں جیت حاصل کرنے کا اعزاز پارہی ہو۔کیونکہ یہ تمام موجودہ کھلاڑی اور شاید ان کے بعد کی نسل بھی انٹرنیشنل کرکٹ کو اس وقت تک خیر باد کہہ چکی ہوگی۔فی الحال تو ان پانچوں ٹیموں میں ایکد وسرے پر سبقت لے جا نا ہی ہدف رہے گا۔
Skip to toolbar