Friday , September 22 2023

بھارتی فاسٹ بولر مناف پٹیل غنڈا گردی پر اتر آیا، قتل کرنے کی دھمکی دے ڈالی

ٹیم انڈیا کے سابق فاسٹ بولر مناف پٹیل پر بڑودرہ کرکٹ ہت رکشک سمیتی کے صدر دیویندر سورتی نے سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ دیویندرسورتی نے نواپورہ پولیس اسٹیشن میں دی گئی درخواست میں کہاکہ مناف پٹیل نے انہیں جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔ حالانکہ سابق تیزگیند باز نے خود پر لگے الزامات کو بے بنیاد بتایاہے۔ سورتی کے مطابق مناف پٹیل نے جمعرات صبح انہیں بلایا اور جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس معاملے میں نواپورہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر آ رایم چوہان نے کہاکہ ہمیں دیویندر سورتی نے ایک درخواست دی ہے، لیکن انہوں نے کوئی شکایت درج نہیں کرائی ہے، اس لئے اس معاملہ میں ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے.


About

Skip to toolbar