ETEMAAD NEWS

بھارتی تاجروں کا پاکستان میں دو بڑی کپڑے کی مارکیٹں تباہ کرنے کا منصوبہ

محمد عمران خان لوہانی
بھارتی شہر سورت کے تاجروں نے پاکستان کو بھارتی کپڑا درآمد کرنے پر پابندی لگا دی اور پاکستانیوں کا کروڑوں روپے پھنس گئے۔ بھارتی تاجروں نے یہ فیصلہ متوقع پاکستان اور بھارت جنگ کے پیش نظر کیا ہے۔بھارتی تاجروں نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کو بھارتی کپڑا جس میں ساڑھی، لہنگا، پولیسٹر فیبرکس اور ڈوپٹے شامل ہیں فوری طور پر روک دیا ہے جس سے لاہور کی اعظم مارکیٹ اور کراچی کی لکھنو مارکیٹ میں کاروبار بند ہونے کا خدشہ ہے۔ انہوں نے مزید دعوی کیا ہے کہ اگر بڑی کاروباری حضرات کا کاروبار بند نہ ہوا تو چھوٹ تاجر جن کا سارا انحصار بھارتی کپڑوں پر ہے ان کا کاروبار مکمل طور پر تباہ ہو جائے گا۔
تاہم پاکستانی تاجروں کا کہنا ہے کہ بھارتی تاجروں کی جانب سے ایسے اقدامات باہمی کاروباری معاہدوں کی خلاف ورزی ہے لیکن اس کے باوجود بھی پاکستان کو اس سے کوئی زیادہ نقصان نہیں ہو گا کیونکہ پاکستان کپڑے پیدا کرنے میں خود انحصار ہے۔

Skip to toolbar