Sunday , May 16 2021

بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض کی عبوری ضمانت میں دو ستمبر تک توسیع

بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض کی عبوری ضمانت میں دو ستمبر تک توسیع
راولپنڈی: 07 اگست(اعتماد نیوز) نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین ملک ریاض کی عبوری ضمانت میں دو ستمبر تک توسیع کر دی گئی۔ بدھ کو کیس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت کے جج نثار احمد نے کی۔ دور ان سماعت ملک ریاض کی جانب سے وکلاء پینل اینٹی کرپشن عدالت پیش ہوا، وکیل ملک ریاض نے کہاکہ ملک ریاض حج پر گئے ہوئے ہیں عدالت میں حاضر نہیں ہو سکتے استثنیٓ دیا جائے۔ عدالت نے کہاکہ انکا پیش ہونا لازمی تھا کیونکہ وہ عبوری ضمانت پر ہیں۔ عدالت نے کہاکہ آئندہ پیشی پر انکی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ ملک ریاض پر موضع ملک پور عزیزال میں چودہ سو ایک کنال اراضی جعلی طریقے سے ہاؤسنگ سوسائٹی کے نام انتقال کا الزام ہے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar