Sunday , May 28 2023

اقوام متحدہ کے قیام کو پچہتر سال پورے ہوگئے .

اس وقت عالمی ادارہ 83 ملکوں میں 8 کروڑ 70 لاکھ لوگوں کو خوراک مہیا کر رہا ہے .

واشنگٹن ۔ ( اعتماد نیوز) اقوام متحدہ کے قیام کو پچہتر سال پورے ہوگئے . اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا کہ ایسے میں جب عالمی ادارہ اپنی پچہترویں سالگرہ منا رہا ہے پورا کرہ ارض شورش اور مختلف النوع مسائل سے دوچار ہے۔
انتونیو گوتریس کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے لے کر ماحولیات کا مسئلہ ہو یا نسلی انصاف یا بڑھتی ہوئی عدم مساوات کا معاملہ ہو، ہماری آج کی دنیا میں ایک انتشار کی کیفیت ہے، ہمارے لیے مشترکہ چیلنج یہ ہے کہ حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہم سنجیدہ اقدامات کریں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ اور عالمی صحت جیسے معاملات جو آج ہمیں درپیش ہیں وہ صرف بین الاقوامی تعاون سے ہی حل کیے جا سکتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ آج کی دنیا میں کثیر جہتی کے اصول کا مزید پختہ ہونا وقت کی ضرورت ہے۔ اس وقت عالمی ادارہ 83 ملکوں میں 8 کروڑ 70 لاکھ لوگوں کو خوراک مہیا کر رہا ہے جبکہ دنیا میں بچوں کی نصف آبادی کو ٹیکے لگانے کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے اور 13 ملکوں میں تقریبا ایک لاکھ امن فوج متعین کی گئی ہے۔


About

Skip to toolbar