Sunday , June 13 2021

آگے بڑھنے کیلئے شارٹ کٹ اور چور راستوں کی بجائے محنت او رلگن سے کام کرنے کو ترجیح دی‘ چاہت شیخ

شوبز کی دنیا میں نام بنانے کےلئے بے پناہ محنت کر رہی ہوں اور یہی میری سفارش بنے گا ‘ اداکارہ کی انٹر ویو میں گفتگو
لاہور( اعتماد نیوز) خوبرو اداکارہ چاہت شیخ نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں آگے بڑھنے کےلئے بہت سے شارٹ کٹ اور چور راستے ہیں لیکن میں نے ہمیشہ محنت اور لگن سے کام کرنے کو ترجیح دی ہے ، شوبز کی دنیا میں اپنا نام بنانے کےلئے بے پناہ محنت کر رہی ہوں اور یہی میری سفارش بنے گا ۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ شوبز ایسی دنیا ہے جہاں بہت سے لوگ راستہ بھٹک کر کسی اور طرف چلے جاتے ہیں ۔ میں ایسی کسی بھی غلطی کے نتائج سے بخوبی آگاہ ہوں اس لئے مضبوط اعصاب کے ساتھ فیصلہ کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ کٹ اور چور راستے سے آپ بہت سے لوگوں کو پچھاڑتے ہوئے آگے تو بڑھ سکتے ہیں لیکن یہ کامیابی عارضی ہوتی ہے اور بہت جلد آپ منہ کے بل گرتے ہیں او رپھر کوئی آپ کو سہارا دینے والا بھی نہیں ہوتا۔ چاہت شیخ نے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور مجھے میری توقعات سے بڑھ کر کامیابیاں مل رہی ہیں۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar