Monday , May 17 2021

آئیکون ٹاور ریفرنس میں ملک ریاض کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس

اعتماد نیوز

اسلام آباد: احتساب عدالت نے آئیکون ٹاور ریفرنس سماعت کے دور ان ملک ریاض کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔

منگل کو کیس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔ دور ان سماعت بحریہ ٹاﺅن کے سربراہ ملک ریاض پہلی بار احتساب عدالت میں پیش ہوئے ۔ملک ریاض نے حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی ۔

عدالت نے ملک ریاض کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 جولائی تک جواب طلب کر لیا۔ بعد ازاں کیس کی سماعت 27 جولائی تک ملتوی کر دی گئی ،ریفرنس میں شریک ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں بھی فراہم نہ کی جا سکیں ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar