Sunday , January 17 2021

گرو دت کی فلم “آرپار” میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شکیلہ بے مثال حسن اور لاجواب اداؤں والی اداکارہ

تحریر
مظفر جنگ

بابو جی دھیرے چلنا
پیار میں زرا سنبھلنا
بڑے دھوکے ہیں اس راہ میں

گرو دت کی فلم “آرپار” میں شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ شکیلہ جس نے بالی وڈ میں 50 اور60 کے دہائی کی میں بے مثال حسن اور لاجواب اداؤں سے اپنے چاہنے والوں کو مسحور کئیے رکھا.

شکیلہ نے15سال کے لمبے کیرئیر کے دوران تقریباً 50 فلموں میں اپنی بہترین اداکاری سے ناظرین کے دل جیتے ۔

شکیلہ کا جنم یکم جنوری1935کو ہوا تھا اور ان کا اصلی نام بادشاہ جہاں تھا۔

شکیلہ کے آبا و اجداد افغانستان اورایران کے شاہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے۔ حکمرانی کے خاندانی جھگڑے میں ان کے دادا دادی مارے گئے تھے۔
چار سال کی ننھی بادشاہ جہاں کی جان بچا کر ان کے والد اورپھوپھی ممبئی آگئے تھے۔

شکیلہ کی ابتدائی تعلیم گھر پر ہوئی تھی۔

چھوٹی سی عمر میں شکیلہ کے سر سے والد کا سایہ اٹھ جانے کے بعد ان کی پھوپھی فیروزہ بیگم نےان تین بہنوں کی پرورش کی تھی۔

فلموں میں آنے کے بارے میں شکیلہ کاکہنا تھا کہ ان کی پھوپھی کوفلمیں دیکھنے کا بہت شوق تھا اور وہ مجھے ساتھ لے کراکثر فلمیں دیکھنے جاتی تھیں ایسے میں میرا رجحان بھی فلموں کی جانب ہو گیاتھا۔
عبدالراشد کاردار اور محبوب خان جیسے عظیم فلم سازوں کےساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے۔

کاردار صاحب نے فلموں میں شکیلہ کی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے انہیں اپنی فلم ’داستان‘میں ایک تیرہ ،چودہ سال کی لڑکی کا رول آفر کر دیا۔
انہوں نے شمی کپور کے ساتھ بھی کام کیا. شمی کپور کے ساتھ 1962میں چائینہ ٹاون جبکہ 1963 میں شہید بھگت سنگھ میں کام کیا.
انہوں نے اسی سال 1963 میں فلم انڈسٹری سے اس وقت کنارہ کشی کر لی جب انہوں نے وائی ایم الیاس سے شادی کر لی اور مستقل طور پر لندن میں مقیم ہو گئیں. شکیلہ کی ایک بیٹی میناز تھیں جس نے 1991 میں خودکشی کر لی. شکیلہ کی ایک بہین بھی تھیں جس کا نام نورجہاں عرف نور تھا. اس نے جونی واکر سے شادی کر لی.

شکیلہ 2017 کو 82 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئیں اور بمبئی میں مسلمان قبرستان میں سپرد خاک ہیں.


About

Leave Comment

Skip to toolbar