Sunday , July 5 2020

کورونا وائرس کی ایک ویکسین کی تیاری اور تقسیم کے لئے دنیا سے 18 ارب ڈالر امداد کرے، ڈبلیو ایچ او

آئندہ سال کے اختتام تک 18 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہو گی ، ڈبلیو ایچ او.

جنیوا ۔ (اعتماد نیوز ) عالمی ادارہ صحت، ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی ایک ویکسین کی تیاری اور تقسیم کے لئے دنیا سے 18 ارب ڈالر امداد کی اپیل کر دی.
ڈبلیو ایچ او کی چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے سوئٹزر لینڈ کے جنیوا میں ایک نیوز کانفرنس میں دنیا بھر کی حکومتوں سے رقم کی فراہمی کی درخواست کی۔ سوامی ناتھن نے کہا کہ اب تک 2 سو سے زیادہ ویکسین اقسام زیر غور ہیں جن میں سے 15 طبی آزمائش کے مرحلے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ قابل استعمال ویکسین کی تیاری میں 12 سے 18 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے اور یہ صرف دنیا بھر کے سائنسدانوں اور دوا ساز کمپنیوں کے تعاون کی صورت میں ممکن ہو گا۔
سومیا سوامی ناتھن نے کہا کہ آئندہ سال کے اختتام تک 18 ارب 10 کروڑ ڈالر کی ضرورت ہو گی جس میں سے 11 ارب 30 کروڑ ڈالر آئندہ 6 ماہ میں خرچ کیے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ تب ڈبلیو ایچ او ترقی پذیر ممالک سمیت دنیا بھر میں ویکسین کی 2 ارب خوراکوں کی منصفانہ تقسیم کر سکے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادہانوم گیبریسس نے اپریل میں کہا تھا کہ ماضی میں وائرس کی وباو¿ں سے نمٹنے کے لوازمات ہمیشہ سب کے لیے مساوی طور پر میسر نہیں تھے۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس مرتبہ ماضی کی روش کو دہرائے جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar