Tuesday , October 20 2020

کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیاں، وزیراعظم نے تمام سیکرٹریز سے اپنے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ مانگ لیے

اعتماد نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں پرغلط معلومات دینے پر تمام وزارتوں کے سیکرٹریز سے اپنے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ مانگ لیے اور تعیناتیوں کی تفصیل 15 مئی تک جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں پرغلط معلومات دینے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے تمام وزارتوں کے سیکرٹریز سے اپنے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ مانگ لیے۔اس حوالے سے ایک مراسلہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا کہ 24 اپریل کوکابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں کی تفصیلات طلب کی گئی تھیں، مئی کےاجلاس میں وزارتوں کی جانب سے پیش بعض تفصیلات درست نہیں ، بعض وزارتوں نےکابینہ کی منظوری کے بغیر ہوئی تعیناتیوں کی نشاندہی نہیں کی۔

مراسلے میں کہا گیا بعض وزارتوں نےجانچ پڑتال کے بغیرتمام تعیناتیاں ہی خلاف ضابطہ قرار دیں، وزیراعظم چاہتے ہیں سیکرٹریز معلومات کےساتھ دستخط شدہ سرٹیفکیٹ جمع کرائیں، وزارتیں کابینہ کی منظوری کے بغیر تعیناتیوں کی تفصیل 15 مئی تک جمع کرائیں۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar