Saturday , August 8 2020

پی آئی اے میں جعلی ڈگری والے 25 ملازمین معطل

اعتماد نیوز

ایک ماہ میں پی آئی اے کے 49 ملازمین برطرف

پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن ( پی آئی اے) میں کارکرد گی کی بنیاد پر سزا اور جزا کا عمل جاری، جون کے مہینے میں 49 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا گیا، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق جعلی ڈگری اور اسناد پر 25ملازمین کو برطرف کیا گیا۔

مسلسل غیر حاضری پر 21 ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیا، آفیشل انفارمیشن سوشل میڈیا و میڈیا میں لیک کرنے پر 2ملازمین کوبرطرف کیا گیا، ایک ملازم کو ایس او پی کی خلاف ورزی پر برطرفی کی سزا دی گئی، پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق رولز کی خلاف ورزی پر 2 ملازمین کے گریڈز میں تنزلی کی گئی، ڈیوٹی سے غائب ہونے پر 1 ملازم کو ایک انکریکمنٹ نہ دینے کی سزا دی گئی، اچھی کارکردگی پر 11 ملازمین کو تعریفی اسناد سے بھی نوازا گیا۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar