Saturday , August 8 2020

پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر کا پہلا فرنٹ لائن ڈاکٹر کورونا کے خلاف جنگ میں جان کی بازی ہار گیا

پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر کا پہلا فرنٹ لائن ڈاکٹر کورونا کے خلاف جنگ میں جان کی بازی ہار گیا

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں آزاد کشمیر کا پہلا فرنٹ لائن ڈاکٹر کورونا کے خلاف جنگ میں جان کی بازی ہار گیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق کوٹلی آزادکشمیر کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کے میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر اخلاق کورونا کے باعث پمز میں انتقال کر گئے، ڈاکٹر اخلاق گزشتہ دو ہفتوں سے کورونا وائرس کا شکار تھے ۔

خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اخلاق کی طبیعت بگڑنے پر کوٹلی سے اسلام آباد پمز میں منتقل کیا گیا، ڈاکٹر اخلاق نے سوگواروں میں بیوی اور چار بچے چھوڑے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر اخلاق کی وفات پر آزاد کشمیر کا طبی شعبہ بھی سوگوار ہوگیا ۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar