Wednesday , December 2 2020

پاکستان کابل میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی بھر پور مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان کابل میں عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کی بھر پور مذمت کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اعتماد نیوز

اسلام آباد: پاکستان نے کابل میں واقع وزیراکبرخان اور شیر شاہ سوری مساجد پر حالیہ دہشت گرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

اتوار کو ترجمان عائشہ فاروقی نے کہاکہ دہشت گردی کے ان بہیمانہ واقعات میں نامور مذہبی شخصیات ڈاکٹر ایاز نیازی اور مولوی عزیزاللہ مفلح سمیت دیگر بے گناہ افراد شہید ہوئے۔ اللہ تعالی مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرجمیل دے۔ آمین ۔انہوںنے کہاکہ ہمیں متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی ہے اور ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے کے ایسے غیرانسانی اقدامات کا کوئی بھی جواز نہیں ہوسکتا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar