Friday , December 8 2023

پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ

اسلام آباد(اعتماد نیوز) پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے۔ اکنامک سروے کے مطابق پاکستان میں گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں سال جانوروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، سال 21-2020 میں مویشیوں کی تعداد میں سال 20-2019 کی نسبت 20 لاکھ کا اضافہ ہوا۔
اکنامک سروے کے مطابق گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہو گئی، بھینسوں کی تعداد 4 کروڑ 10 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ ، بکریوں کی تعداد 7 کروڑ 80 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ سے زائد ہو گئی۔


About

Muhammad Imran Khan Lohani
Skip to toolbar