Sunday , January 17 2021

پاکستان مسلم لیگ-نواز عید کے بعد حکومت کے خلاف بھرپور تحریک چلائے گی، میاں جاوید لطیف

اعتماد نیوز

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ عید کے بعد (ن )مسلم لیگ ن حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہو گی۔

ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ دو مختلف نظریات کی جماعتیں ہیں لیکن ماضی میں بھی دونوں جماعتوں نے مل کر کام کیا ہے۔حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ وزیراعظم نے دو سالوں میں اپوزیشن کو کمزور کرنے کے لیے مقدمات بنائے۔

انہوں نے کہا کہ عید کے بعد حکومت کے خلاف سڑکوں پر آ رہے ہیں، سڑکوں پر آنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کر چکی، اے پی سی میں طریقہ کار پر بات ہو گی۔


About

Leave Comment

Skip to toolbar